• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کنونشن

Feb 21, 2021

آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائزایسوسی ایشن کا کنونشن زیرچیئرمین شپ ولی خان وردگ منعقد ھوا جسکے مہمانان خصوصی مرکزی سکرٹری جنرل سیدمنتظرشاہ اورچیف الیکشن کمشنر وحید جان تھے اجلاس میں صوبائی صدر امجدخان شینواری ، وائس چیئرمین سھیل خان ، سینئرنائب صدر احمد گل ، نائب صدر حضرت علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری ذیشان خان و دیگر کے علاوہ تمام اضلاع سے قائدین نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں حکومت وقت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دیتے ھوئے کہا کہ 1. حکومت وقت فوری تنخواہ میں وفاق کی طرح سکیل 1 تا 22 ، 25 فیصد کا اضافہ کرے تمام ایدھاک ریلیف بیسک میں ضم کئے جائیں. 2. ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملازمین کو اپنی حیثیت بتائی جائے کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کس کے زیرسایہ ہے اگرسول سرونٹ ھیں تو ھمیں سیکریٹریٹ جیسے مراعات دیئے جائیں اور اگر ھائیکورٹ کے زیرسایہ ھیں تو ایکٹ پاس کروایا جائے اور ھمارے مراعات ھائیکورٹ کیساتھ کئے جائیں. 3. سروس سٹرکچرکے حوالے سے رجسٹرار پشاور ھائیکورٹ پشاور صاحب سے اپیل کی کہ سٹرکچر کمیٹی بحال کی جائے اور مکمل کرکے حکومت کو بھیج دی جائے اور حکومت وقت سے ڈیمانڈ کی کہ سٹرکچر فوری منظور کیا جائے 4. سپیشل جوڈیشل الاونس ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو بھی فوری طورپردیا جائے.
ایپجیا قائدین نے تمام شرکاء سے اپنے خطابات میں کہا کہ جوڈیشری کو کرپشن فری جوڈیشری میں تمام قائدین اپنے اپنے اضلاع میں اھم کردار ادا کریں اور خصوصی طور پر سائلین کیساتھ رویہ بہترین رکھا جائے اور خوش اسلوبی سے سائلین سے پیش آئے تاکہ عدلیہ کا وقار مزید بلند ھو اور اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ھو صوبائی چیئرمین نے حکومت وقت کو اپنے مسائل حل کرنے اور محترم ھائیکورٹ سے اس میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی ھے کہ فوری ایکٹ پاس کیا جائے اور جوڈیشل ایمپلائز کو بہترین سٹرکچر جلد از جلد منظور کیا جائے نہیں تو جوڈیشل ایمپلائز اپنا آئینی حق استعمال کرتے پرامن طور پر سراپا احتجاج ھونگے