• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فواد عالم نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا

Feb 22, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے، جب ان کا وقت ہوگا تو وہ پی ایس ایل بھی کھیل لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل سٹیڈیم میں لگے آنرز بورڈ پر اپنا نام درج کرنے کے موقع پر فواد عالم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواہش تو ہر چیز کی ہوتی ہے، پی ایس ایل کھیلنے کی بھی خواہش ہے لیکن اللہ کی طرف سے ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے،خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں ان حالات میں بھی کرکٹ ہورہی ہے جس میں ٹاپ پلیئرز شریک ہیں، ابھی سات ہزار پانچ سو تماشائیوں کو اجازت ملی ہے امید ہے جب حالات بہتر ہوں گے تو اور بھی تماشائیوں کو میدان آنے کی اجازت مل جائے گی۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں وکٹیں بیٹنگ کے لیے مناسب تھیں لیکن پلیئرز کافی عرصہ بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے انہیں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگ رہا۔کراچی ٹیسٹ میں اپنی اننگز پر فواد عالم نے کہا پاکستان کے لیے سکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، خوشی ہوتی ہے کہ جب آپ کی کارکردگی ایسی ہو جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے،آنر بورڈز پر دنیا کیبڑے بیٹسمینوں کے ساتھ نام درج ہونے پر وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

سینیٹ انتخابات ، الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے
واضح رہے کہ فواد عالم نے نیشنل سٹیڈیم میں لگے آنرز بورڈ پر اپنا نام درج کیا، ان کا نام اس میدان پر سنچری بنانے والوں کی فہرست میں درج کیا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز کے موقع پر بائیو سیکیور ببل میں ہونے کی وجہ سے فواد کراچی ٹیسٹ کے بعد اپنا نام نہیں لکھ سکے تھے لیکن پی ایس ایل کے دوران انہیں یہ موقع مل گیا کہ وہ سٹیڈیم آکر اپنا نام خود درج کریں کیوں کہ وہ پی ایس ایل میں بطور پلیئر شریک نہیں ہیں ۔