• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بگ باس سیزن 14 کو بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا

Feb 22, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارت کے معروف رئیلٹی شو ’ بگ باس سیزن 14‘ کو اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بگ باس سیزن 14 کا فائنل نشر کیا گیا جس میں راکھی ساونت 14 لاکھ بھارتی روپے لینے کے بعد فائنلز کی دوڑ سے باہر ہو گئیں جس کے بعد مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان رہا ، روبینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا ۔ بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، ربینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے، بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناءپر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔