• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بے گھر ہونے والے افراد کو گھر دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

Feb 22, 2021

سکھر( رپورٹ۔وارث گل کلوڑ )جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کو گھر دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے عدالتی فیصلے کے تحت ایریگیشن کی زمین خالی کرائے جانے کے سبب ہزاروں خاندان اس وقت کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں،عدالتی حکم سرآنکھوں پر لیکن ان بےگھرلوگوں کو متبادل گھر مہییاکرنا بھی حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےنیوپنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانامحمدصالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ایسی کئی لاکھ ایکڑ سرکاری زمینیں موجود ہیں جو کہ غیرآباد ہیں وہاں حکومتی سطح پرایک نیاشہر آباد کیا جاسکتا ہے اور نئے آباد شہر میں متاثرین کو تمام سہولیات زندگی فراہم کرکے بے گھر لوگوں کو آباد کیا جائے تو بہتر اقدام ہوگا انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہماری اس رائے پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوے جلد از جلد ان بے گھر ہونے والے افراد کو گھر مہیا کریں اور جب تک متاثرین کو متبادل مکانات فراہم نہیں ہوتے تب تک کے لیے آپریشن ملتوی کیاجائے۔ مکانات کی فراہمی کے بعد عدالتی احکامات پر یقینی عمل کرایا جائے اگر متاثرین کیلئے نئے شہر کی تجویز کو وقت کے حکمرانوں نے سنجیدہ لیتے ہوے اس پر عمل کیاتو یہ قدم ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔