کرائسٹ چرچ(نمائندہ خصوصی )نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو 53 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گیے185 رنز کے ہدف میں آسڑیلین ٹیم 18ویں اوور میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آسڑیلیا کی جانب سے مچل مارش 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈی نے چار جبکہ ٹیم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی پہلی تین وکٹیں جلد ہی گرگئیں، تاہم اس کے بعد آنے والے ڈیون کونوے نے 59 گیندوں پر 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں گلن فلپس 30اور جمی نشیم 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسڑیلیا کی جانب سے ڈینیل سمیز اور رچرڈسن نے دو دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ڈیون کونوے کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔