[5:46 pm, 19/09/2019] +92 321 4081861: بیروزگاری سے پریشان پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سائنسدان محمد حسن نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
حسن نے اپنے تعلیمی کیرئیر میں حاصل کئے گیے تمام سرٹیفکٹس، اسناد اور تمغے کی تصویر بھی اپنے ٹوئٹ میں شیئر کئے۔
عمران خان سمیت وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر برائے تعلیم پنجاب مراد راس کو بھی ٹیگ کیا۔
انہوں نے اپنے تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک مولیکیولر بائیولوجسٹ ہیں ۔حسن نے اپنے تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے لاہور کی فارمین کرسچن کالج یونیورسٹی سے بی ایس (گریجویشن ) کیا۔
یونیورسٹی آف لاہور سے انہوں نے ایم فِل کیا۔ جہاں انہیں غیر معمولی خصوصیت کے حامل ریسرچ پیپر بنانے پر سونے کا تمغہ بھی دیا گیا۔
تعلیمی میدان میں غیر معمولی صلاحتیں دکھانے والے حسن نے اپنے خط میں لکھا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اپنے شعبے میں کوئی نوکری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے سرکاری نوکری کے اشتہار پر بھی حسن نظر ثانی کر چکے ہیں
رپورٹ ۔ایم۔ ٹی ۔بھٹی ایریا رپورٹر نیوز ٹائم لاہور