• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حریم شاہ نے بلاول بھٹو سے اظہار محبت کردیا، ویڈیو وائرل

Feb 26, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی متنازع ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا گاکر بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں حریم شاہ رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔