• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب کے مین گیٹ کے سامنے سے لیکر ریلوے پھاٹک تک 2 سو میٹر سڑک کا ٹوٹا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Feb 26, 2021

ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب کے مین گیٹ کے سامنے سے لیکر ریلوے پھاٹک تک 2 سو میٹر سڑک کا ٹوٹا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔تین ماہ قبل اس جگہ پر کارپٹڈ سڑک بنائی گئی مگر یہاں سے یہ چار مرتبہ ٹوٹی اور چار مرتبہ ہی اس کی دوبارہ مرمت کی گئی ہے۔حال ہی میں چار روز قبل اس جگہ پر پانچویں مرتبہ کارپٹڈ مکسچر ڈالا گیا مگر وہ بھی دوبارہ جم نہیں سکا۔کل بروز بدھ میں کچہری سے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ اس ٹوٹی ہوئی جگہ پر گزرتے وقت میرا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بال بال بچ گیا۔اس جگہ پر سیشن جج صاحب و دیگر ججز کی عدالتیں ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹس ہیں۔اور ضلعی انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران بھی اسی جگہ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرتے ہیں مگر ٹھیکیدار ناقص میٹریل کا استعمال جس دیدہ دلیری سے کر رہا ہے اس کے کیا کہنے۔کوئی اس کو روکنے والا ہی نہیں۔😓 ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب ۔