اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رجسٹریشن کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو وارننگ جاری کردی گئی،پمز انتظامیہ نے سرکلر جاری کردیا،پمز کے رجسٹرڈ تمام سٹاف کو جلد سے جلد ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پمز انتظامیہ کاکہناہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،ویکسی نیشن کیلئے ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں آگئے،کنسلٹنٹ ڈاکٹر فضل ربی کاکہناہے کہ ویکسین سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں ،ویکسین لگوانے سے کسی ڈاکٹر کو کوئی ری ایکشن نہیں ہوا۔
رجسٹریشن کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو وارننگ جاری
