• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں کی جدہ میں ملاقات۔

Sep 20, 2019

( ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں کی جدہ میں ملاقات۔

وزیر اعظم کی گفتگو :–

* میرا مقصد UN جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

* ہم نے مسلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔

* قائد اعظم نے پہلے سے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہو چکا۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئے سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔

کشمیر میں ہمارے بھائ مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں. کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیا ھے. اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ھے

.او آئ سی نے ہماری حمایت کی ہے. یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے.

ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی۔

ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا۔

سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو۔

ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے