اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر میں آج دوسرا سرپرائز ڈے منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ کی یاد میں منایا جا رہا ہے جو 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملانے کیلئے کیا تھا۔ اسی دن کی مناسبت سے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں شاہد آفریدی کو پاک فوج کے جوانوں کے درمیان کھڑے ہو کر ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آفریدی نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب کرکے کہا ’ہم نے تو ان کے چوزوں کو ہوا میں مار کے ، چائے پلا کےواپس بھجوایا عزت کے ساتھ، ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں، ہم پیار محبت کی زبان سمجھنے والے لوگ ہیں، لیکن اگر پیار محبت سے بات کرو گے تب