ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے ’بگ بی‘ امیتابھ بچن کی صحت خراب ہونے کے باعث ان کی سرجری کی جائے گی۔
امیتابھ بچن نے اپنے ایک انتہائی مختصر بلاگ میں بتایا کہ ان کی سرجری ہونی ہے اس لیے وہ زیادہ نہیں لکھ سکتے۔ خیال رہے کہ اس بلاگ کے ذریعے امیتابھ بچن اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور اپنے معمولاتِ زندگی سے انہیں آگاہ رکھتے ہیں۔
آخری بار 78 سالہ امیتابھ بچن کو اس وقت ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب انہیں اور ان کے اہلخانہ کو کورونا ہوا تھا۔ وہ کئی روز تک ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحتیاب ہو کر گھر آئے تھے۔