• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہین آفریدی نے بھارتی باولر جسپریت بمرا کو پچھاڑ کر شاندار اعزاز حاصل کرلیا

Mar 1, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمرترین باولر کا اعزاز حاصل کرکے بھارتی فاسٹ باولر جسپریت بمرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس سے قبل جسپریت بمرا وکٹوں کی سنچری کرنے والے کم عمرترین باولر تھے ۔انیس برس کی عمر میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بمرا نے اس طرز کی کرکٹ میں 100 وکٹیں 23 برس اور 57 دن کی عمر میں مکمل کرلی تھیں۔شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل ملتان سلطان کے خلاف میچ میں 20 برس اور 326 دن کی عمر میں عبور کیا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2018 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔