• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل خیبرپختونخوا کی پشتون روایات کا ایک حصہ ہے۔

Mar 1, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے

چارسدہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل خیبرپختونخوا کی پشتون روایات کا ایک حصہ ہے۔جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید بہتر اور فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلامعاوضہ اور فوری حل کر کے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈی آر سی کاکلیدی کردار ہے۔ڈی آر سی کی غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد،قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لیے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا ڈی آر سی ممبران سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے زیرصدارت ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان، ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان اور تینوں سرکلز کے ڈی آر سی چیئرمین سمیت ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ڈی آر سی کا عوامی تنازعات کے حل کے لئے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت معاشرے کے غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگانے کے بجائے فریقین کی باہمی رضا مندی سے مقامی سطح پر فوری انصاف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ عدالتوں پر مقدمات کا بوکھ بھی کم ہو چکا ہے۔عدلیہ ڈی آر سی کے غیر جانبدارنہ اور شفاف فیصلوں کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونماہونے سے قبل حل کر دیا گیاہے۔امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لیے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کی جانب سے بھر پور تائید اور پذیرائی حاصل ہوئی ہیں۔