کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی پی کا کہنا ہے کہ 26 مارچ کو کراچی سے لانگ مارچ شروع کر کے اسلام آباد پہنچیں گے، جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔