اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا گیاہے ، 10 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فل بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا ، دس رکنی بینچ میں جسٹس مظہر عالم ، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور ملک ، جسٹس فیصل عرب ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں ۔