عمران خان خیبر پختون خواہ
ہنگوپولیس نےکامیاب کاروائیوں میں دومنشیات فروش ملزمان سمیت8جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔ٹل پولیس نے بدوران سرچ اپریشن6ملزمان کوحراست میں لیکران کےقبضےسے1کلاشنکوف’3بندوق’1رائفل’1پستول ’82کارتوس اور45گرام چرس برامدکرلی ہےجبکہ تھانہ صدرچوکی کاہی پولیس نےچھاپہ زن کاروائی کےدوران2 منشیات فروش ملزمان کومنشیات سمیت حراست میں لیکران کےقبضےسے2890گرام چرس اورایک پستول برامدکرلی۔تفصیلات کےمطابق ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکےخلاف مختلف کاروائیوں میں2منشیات فروش ملزمان سمیت8جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لےلیاہے۔ٹل پولیس نے ایس ایچ اوٹل آصف حیات خان کی قیادت میں مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کےدوران6جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لےکران کےقبضےسے1کلاشنکوف’3بندوق’1رائفل’1پستول 82 کارتوس اور45گرام چرس برامدکرکےقبضہ میں لےلی ہے۔جبکہ
تھانہ صدرچوکی کاہی کےانچارج ایس ائی رحمت اللہ خان نے پولیس نفری کےہمراہ کاٹ گھراورتوغ سرائے میں منشیات فروشوں کےٹھکانوں پرچھاپےلگاکرمنشیات فروش عبدالمتین ولدنادرخان سکنہ کاٹ گھرکوگرفتارکرکےان کےقبضےسے1180گرام چرس جبکہ لقمان عرف لاٹ ولدنوربادخان سکنہ توغ سرائےکوحراست میں لیکران کےقبضےسے1710گرام چرس اور1پستول برامدکرلی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان نےبتایا کہ ڈی پی اوہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی نگرانی میں ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر’منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کےخلاف پولیس کریک ڈاون جاری رہےگا۔