عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ضلع لکی مروت پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوے سرکل لکی اور سرکل نورنگ میں ایس ڈی پی اوز کے زیر نگرانی گزشتہ ماہ فروری کے دوران ضلع بھرکے مختلف علاقوں سے سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز میں کامیاب کاروائیوں اور چھاپوں میں قتل،اقدام قتل سمیت چوری اوردیگرسنگین ورداتوں میں مطلوب 121 مجرم اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراداور 715 مشتبہگان کوگرفتارکیا گیا .جبکہ گزشتہ ماہ مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران کریمینل ریکارڈویریفکشن(CRVS) سافٹ وئرکی مددسے 11864 مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈبھی چیک کیا گیا پولیس نے مخلتف گزشتہ ماہ مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز میں اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اور گرفتارجرائم پیشہ افرادسے اسلحہ ومنشیات کابڑازخیرہ بھی برامد کرلیاگیاہے. برامداسلحہ میں 37 کلاشنکوف,12رائفل,، 144پستول،72 بندقیں ، 03عدد دستی بم (ہینڈگرینڈ ) ، 9115 عدد مختلف بورکے راونڈز، منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر سخت کریک ڈاؤن کرتے ضلع لکی مروت پولیس نے ,برامد کی گئی منشیات میں 72539گرام چرس ، 9592گرام ہیروئن , 562 گرام ائس شامل ہے..جبکہ جدید سافٹ وئرزسی ار وی ایس CRVS کی مدد سے گزشتہ ماہ مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف مقامات مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈبھی چیک کیاگیاہے جبکہ 162افراد کو 155/109 ض ف میں اور 425 افراد کو 151/107 ض ف کے تحت پابند ضمانت کیے گیے .نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کرتے ہوے لووڈ سپیکر ایکٹ تحت تین مقدمات درج کیےجبکہ917 کراے کے مقانات چیک کیے گئے ، ، 51 ہوٹل چیک کیے گئے ،20 بس آڈے چیک کیے گیے , جبکہ 90 حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی انتظامات چیک کیے گئے ۔..
لکی مروت : -لکی مروت پولیس نے گزشتہ ماہ فروری کی ماہانہ پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کردی.
