• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ شاداب خان نے بتادیا

Mar 3, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ فہیم کی اچھی باؤلنگ کی وجہ سے میچ میں فتح ملی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ سادہ پلان کے ساتھ جائیں، آج پچ سے بھی مدد ملی، فہیم نے اچھی باؤلنگ کی ،پال سڑلنگ نے بھی اج اچھی بیٹنگ کی اس کے آنے سے ہمارے اوپننگ بلے باز مضبوط ہوئے ہیں۔کوشش تھی جو بیٹسمین اچھی فارم میں نہیں ہیں انکو موقع دیا جائے ۔