لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی معروف گلوکارہ ریشماں کا بیٹا سانول انتقال کر گیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کے بیٹے سانول کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازہ جنازہ کے حوالے سے بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ سانول سوئی نادرن میں نوکری کرنے کے ساتھ گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھے۔