لندن (عارف چودھری)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یوسف رضا گیلانی صاحب کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ میں یوسف رضا گیلانی صاحب کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آج سینٹ الیکشن کی قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔
میاں نوازشریف کا یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد پیش
