• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کیلئے پرجوش ، کس ملک سے سٹنٹ آرٹسٹ کو ٹریننگ کیلئے بلوا لیا؟

Mar 6, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم’ ٹائیگر3‘ کے لئے جنوبی کوریا کے سٹنٹ آرٹسٹ سے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے ، فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغازآٹھ مار چ سے ہوگا جس کے لئے سلمان خان اور کترینہ کیف بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی ٹریننگ کے لئے جنوبی کوریا سے ماہر سٹنٹ آرٹسٹ ممبئی پہنچ گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی سٹنٹ ٹیم کام کرے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اس سے قبل2012 اور 2017 میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں کام کرچکے ہیں۔