عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق بابر ولد رویدار سکنہ ترنگزئی نے ہسپتال کیجولٹی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں گھر میں کمرہ کے اندر موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنتے ہی باہر دیکھا تو میرے والد خون میں لت پت پڑے تھے۔ میرے بھائی راشد نے مجھے دیکھتے ہی مجھ پر بھی فائرنگ جس سے میں زخمی اور ولد جاں بحق ہوئے جبکہ بھائی راشد موقع سے فرار ہوئے۔ وجہ عناد والد اور بھائی کے درمیان زبانی تکرار تھی۔ افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او تھانہ عمرزئی مسعود خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔
چارسدہ عمرزئی پولیس کی اہم کاروائی۔ اپنے باپ کو قتل کرنے والہ سفاک قاتل گرفتار
