• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اوروقارمیں حصہ لے رہی ہیں،آرمی چیف کا یوم خواتین پر پیغام

Mar 8, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اوروقارمیں حصہ لے رہی ہیں،خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دےکرخودکومنوایا،خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کامزید کہناہے کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ،یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔