• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کس طرح جائے گی؟ کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پی سی بی کا بڑا قدم

Mar 8, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا ۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے سفر کرے گی جس کے اخراجات پی سی بی برداشت کر ے گی۔
جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیم 27مارچ کو ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے لئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ءکوالی فائر کا حصہ ہے۔ 17اپریل کو قومی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی 20سیریز میں حصہ لینے کے لئے زمبابوے کے شہر بولا وایو جائے گی۔