• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جوان شہید

Sep 20, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا افسراور جوان شہیدہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں2 جوان شہید ہو گئے ،میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین نے مہمند ڈسٹرکٹ میں جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسر کی نگرانی میں سرحد پر باڑ لگائی جا رہی تھی،دونوں شہید سرحد پار دہشتگردوں کی لگائی گئی آئی ای ڈی کی زد میں آگئے ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل شاہد کراچی اور 23 سالہ سپاہی فراز حسین کوٹلی کا رہائشی تھے ۔