• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے طورخم بارڈر تا باچا مینہ تک 2.5کلومیٹر نئ روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا

Mar 10, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے طورخم سے باچا مینہ گاؤں تک 2.5کلومیٹر روڈ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر چترال سکاوٹس کے لیفٹینٹ کرنل جعفر خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان . اسسٹنٹ کمشنر لنڈی اکبر افتخار پاک آرمی کے میجر طیب سی این ڈبلیو کے ملک میر اور دیگر حکام بھی موجود تھے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے کہا کہ طورخم بارڈر تا باچا مینہ تک روڈ سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ طورخم باچا مینہ کے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے