• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا ،شاہنواز دھانی کا نام زیر غور

Mar 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا جس میں محمد حفیظ کی واپسی اور شاہنواز دھانی کے نام بھی زیر غور ہیں ۔
تفصیل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کھیلنی ہے جس کے لیے ٹیم میں فخر زمان اور شاداب خان ممکنہ طور پر شامل ہو نگے ۔محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ نہیں تھے لیکن دورہ جنوبی افریقہ کے لیے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ عابد علی اور محمد عمران کو بھی مزید موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیم میں امام الحق اور شان مسعود کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ ٹیم میں خوشدل شاہ ،حسین طلعت اور افتخار احمد کا ایک ساتھ جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔