• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چئیرمین او پی سی گجرات چودھری عدیل ارشد کی صدارت میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اہم اجلاس منعقد ھوا

Mar 13, 2021

لندن (عارف چودھری) ضلع گجرات کے آٹھ لاکھ تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات کے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 24 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا چئیرمین او پی سی چودھری عدیل ارشد کی زیر صدارت اجلاس میں اھم فیصلے کئے گئے ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت اے ڈی سی ریونیو عامر شہزاد۔ اے سی ہیڈکوارٹر داخل پرسن وقار خان۔اسٹنٹ کمشنرز سلیمان ظفر۔ خالد عباس۔ احسن ممتاز سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی او پی سی کمیٹی نے بیرون ممالک مقیم کی آن لائن شکایات کی سماعت بھی کی اجلاس میں بتایا گیا ضلعی او پی سی کمیٹی گجرات کو اب تک 1016 شکایات موصول ھوئی ھیں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 24 شکایات پر کاروائی مکمل کر کے رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ھے او پی سی کمیشن کے پاس باقی 39 شکایات میں سے 38 شکایات حال ھی میں کمیشن کو موصول ھوئی ھیں جن پر کاروائی کے لئے متعلقہ افسران کو ھدایات جاری کر دی گئی ھیں اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کہا بیرون ممالک مقیم شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رھے ھیں چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن چودھری عدیل ارشد نے اجلاس دے خطاب کرتے ھوئے کہا ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے قابل قدر خدمات سر انجام دینے والے اوورسیز پاکستانیز ملک کا سرمایہ ھیں ان کے مسائل کے حل کے لئے او پی سی کمیشن کے تمام ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کر رھے ھیں