ویلنگٹن(نمائندہ خصوصی)آسٹریلین بلے باز گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹنے والی کرسی پرستار نے خرید لی ۔ کیوی کرکٹ پرستار نے ٹی 20 سیریز کے دوران گلین میکسویل کے چھکے سے ٹوٹنے والی کرسی نیلامی میں 2 ہزار ڈالر میں خرید لی۔میکسویل نے کیویز کیخلاف تیسرے میچ میں 31 بالز پر 70رنز کی بھرپور اننگز کھیلی تھی جس میں 2 چھکے شامل رہے، کورونا کے سبب سٹیڈیم میں شائقین موجود نہیں تھے۔
نیلامی کا یہ عمل گزشتہ شب ختم ہوگیا تھا جس میں مجموعی طور پر 99 آفرز سامنے آئیں، سب سے زیادہ قیمت 2 ہزار ڈالر رہی، میکسویل نے ٹوٹی ہوئی کرسی پر دستخط بھی کیے تھے۔