• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے

Mar 15, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے جہاں وہ شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے، عمران خان 10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم پشاور کے قریب زیتون کی شجرکاری کا بھی آغاز کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔