• Fri. Mar 29th, 2024

وہاڑی پولیس کی کاروائی..پڑھائی کی وجہ سےگھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر سکول سے بھاگے چہارم جماعت کے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کے گھر والوں سے ملوا دیا

Sep 20, 2019

بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو اطلاع موصول ہوئی کہ محمد عثمان جو کہ ڈی پی ایس سکول میں زیر تعلیم ہے سکول کے بعد گھر نہ آیا. والد نے مزید بتلایا کہ اس نے گزشتہ دن اسے اکیڈمی میں نہ جانے کی وجہ سے مارا تھا جس وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیا تھا. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ڈی ایس پی روبینہ عباس اور ایس ایچ او دانیوال رائے محمداکرم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید بھی پولیس کے ہمراہ بچہ کی تلاش میں شانہ بشانہ رہے اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی پیپلز کالونی سے مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کے گھر والوں کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے

رپورٹ….
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی