• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشین فلم فیسٹیول ، بہترین اداکار کا ایوارڈ پاکستان کے نام

Mar 19, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکار عارف حسن نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عارف حسن نے معروف پاکستانی ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ زندگی تماشا کا مقابلہ چین، ایران، اور جاپان جیسے مضبوط ترین فلم انڈسٹری رکھنے والے ممالک سے ہوا اور فلم نے مقابلے میں دو ایسی فلموں کو ہرایا ہے جو کہ آسکر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ نے اپنی بہن کنول سرمد کے ساتھ مل کر اس فلم کوبنایا تھا جبکہ فلم کی کہانی نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن مکمل کرنے والی طالبہ نرمل بانو کی لکھی ہوئی ہے۔