• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

سیشن کورٹ میں غیر قانونی بھرتیاں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹس،انکوائری کا حکم

Sep 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے سیشن کورٹ میں 7 سال قبل غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا اور غیرقانونی بھرتیوںکی انکوائری کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سیشن کورٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ میں بھرتی 19 اہلکاروں کا نام ٹیسٹ دینے والے امیدواروں میں نہیں تھا،عدالت سے استدعا ہے کہ اہلکاروں کی بھرتیاں غیرقانونی قرار دی جائیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ رجسٹرا رہائیکورٹ بھرتیوں کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں،عدالت نے انتظامی آرڈر جاری کردیا۔