• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پریتی زنٹا کے ہاتھ چومنے پر رتیش دیش مکھ کی اہلیہ نے ان کی درگت بناڈالی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 20, 2021

نیو دہلی(نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ کے معروف جوڑی نے ٹویٹر پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے۔
یہ ویڈیو ایڈیٹ کی گئی ہے ویڈیو کے پہلے حصے میں رتیش دیش مکھ کو اداکارہ پرتی زنٹا کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران وہ پریتی زنٹا کے دونوں ہاتھ چومتےہیں جبکہ رتیش دیش مکھ کی اہلیہ جنیلیا دیش بھی ان کے ساتھ ہی کھڑی ہوتی ہے۔ویڈیو کے دوسرے حصے میں جنیلیا کو مکے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد رتیش ایک جگہ پڑے اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پریتی اور رتیش دیش مکھ کی یہ ویڈیو 2019 میں آئیفا ایوارڈ میں بنائی گئی تھی