• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ویکسین لازمی ہے، اثر کرنے میں چند ہفتے کا وقت لگتا ہے، صدر عارف علوی

Mar 21, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کوویڈ19 ویکسی نیشن لازمی ہے ،کورونا ویکسین دو خوراک میں لگائی جاتی ہے ،کورونا ویکسین کو اثر کرنے میں چند ہفتے کا وقت لگتا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ زیادہ تر کیسز میں ویکسین سوفیصد موثر ہے ،باقی کیسز میں انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے،صدر عارف علوی نے کہاکہ ان سے بچیں جو کچھ جانتے نہیں اور شک پیدا کرتے ہیں ۔