• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وزارت قانون کاپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کافیصلہ

Sep 21, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت قانون نے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کے قوانین میں تبدیلی کافیصلہ کیا ہے ،ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ چندہفتوں میں قوانین میں تبدیلی کاڈرافٹ تیارکرلیاجائےگا،قومی اسمبلی کے قواعدکے سیکشن108میں ترمیم ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے پروڈکشن آرڈرزکے قانون میں ترمیم کافیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی اورسینیٹ کے رولزمیں ترمیم کی جائے گی،وزارت قانون کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے رولزآف پروسیجر کے  سیکشن 108 میں ترمیم ہوگی جبکہ سینیٹ کے رولزآف پروسیجرکے سیکشن 84 میں ترمیم ہوگی،وزارت قانون کا کہنا ہے کہ آئندہ چندہفتوں میں قانون تبدیل کرنے کاڈرافٹ تیارکرلیں گے،کرپشن مقدمات میں رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرزجاری نہیں ہوں گے،وزارت قانون نے مسودے کی تیاری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے پروپوزل پرشروع کی۔