• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جشن نوروز کے لیےکرم پولیس کی جانب سے علی زیارت زیڑان سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

Mar 21, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے جشن نوروز کے حوالے سے زیڑان علی زیارت سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایس پی انوسٹیگیشن کرمان علی، ایڈیشنل ایس ایچ او اشتیاق حسین کے ہمراہ دورہ کیا وہاں پر زیڑان قوم کے مشران اور علی زیارت کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کیا ڈی ایس پی اپر کرم نجف علی نے ڈی پی او کرم کو سیکیورٹی انتظامات پر مکمل بریفگ دی اس موقع پر ایس ایچ او اپر کرم مشاہد علی اور انسپکٹر مظہر علی بھی موجود تھے ضلعی پولیس کے سربراہ نےزیارت میں تعینات کیے گئے پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی جوانوں کے چیکنگ کا مکمل جائزہ لیا کیا ڈیوٹی پر مامور پولیس آفیسران سے ملاقات کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے زیارت میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوروز کے لیے بہترین سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے زیڑان علی زیارت سمیت دیگر مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پولیس افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خوش اخلاقی سے انجام دیں عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کرے علاقے میں آمن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے جائیں گے اور آخر میں زیڑان قوم کے مشران نے ڈی پی او کرم کا شکریہ ادا کیا۔