• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ خانمائی پولیس کی کامیاب کاروائی

Mar 21, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
تفصیلات کے مطابق اسلم پرویز ولد محمد زمان سکنہ مسلم خان کلےنے تھانہ خانمائی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے تیز رفتار چنگچی پر آئے روز محنت مزدوری کے بعد گھر جارہا تھا کہ بمقام توت کلے راستے پرصدیق ولد یوسف سکنہ توت کلے نے اپنی موٹر سائیکل اچانک گھمایااور میرے سامنے کھڑاکرکے پستول کی نوک پر مجھ سے 40ہزار روپے میری جیب سےبزور نکال کر فرار ہو گیا۔ تھانہ خانمائی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے ایس پی انوسٹی چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری، ایس ایچ او تھانہ خانمائی جاوید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم صدیق ولد یوسف سکنہ توت کلے کوگرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی رقم برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔