ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
مومنین کے گھروں میں جاکر مولا علی علیہ سلام کی تاج پوشی کی مبارکباد دی گئی حسب روایت لوگوں نے ایک دوسرے پر پانی ڈالا اور بھنگڑے اور قصیدہ خوانی کی اور اس خوشی کے موقع پر عوام میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں
گھروں ، امام بارگاہوں اور گلیوں کو بڑی خوبصورتی سے رنگ برنگی روشنیوں سے سجایاگیا ۔ اس موقع پر پیر سید علی رضاشاہ نے مومنین کو ولادت حضرت علی اورجشن تاج پوشی حضر ت علی کی مبارکباد دی اورامام بارگاہوں اور گلیوں کو روشنیوں سے منورکیا اورڈیرہ کے امن کی سلامتی کے لیے دعاکی ۔ جلوسوں کی نگرانی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو گلیوں اورروڈوں کی نگرانی کرتے رہے تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہوسکے۔