کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی، وہ 29سال کی ہوگئی ہیں، اور اس سلسلے میں ان کی دوستوں نے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام بھی کیا جس کی ویڈیو خود اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئرکی ۔
قیامت کی اداکارہ کی طرف سے شیئرہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ بظاہر اداکارہ اس خاص دن کے موقع پر جشن کی توقع نہیں کررہی تھیں اور جب کمرے کی بتیاں جلائی گئیں تو وہ حیران رہ گئیں۔
اس کے بعد انہوں نے کیک کاٹنے کابھی ایک مختصر ساکلپ شیئرکیا جو ان کیلئے لایاگیا تھا تاہم 29سالہ اداکارہ نے اس ویڈیو کیساتھ کچھ نہیں بتایا۔اس سے قبل ان کی طرف سے ایک تصویر کی گئی تھی جس تانیہ منیر خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ” سرپرائز برتھ ڈے، یہ سادہ ، حیران کن اور خوبصورت پارٹی تھی، آپ کا شکریہ”