واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)ٹرمپ نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے ، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کے پاس کوئی فنڈ نہیں رہیگا ۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے مرکزی بینک کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیاہے ۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس کوئی فنڈ نہیں رہے گا ۔
ایران کے مرکز ی بینک پر پابندیاں لگانے کے بعد اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ کسی ملک پر لگائی جانیوالی سب سے بڑی پابندی ہے ۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیوں کا اعلان سعودی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے ردعمل میں کیا گیاہے