• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی۔پی۔او ٹانک کی اہم پریس کانفرنس، سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام

Mar 23, 2021

(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے اپنے دفتر میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ایس۔ایچ۔او تھانہ SMA فہیم ممتاز خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی ساجد خان اور انچارج انویسٹیگیشن سٹاف تھانہ SMA سیدمرجان خان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او ٹانک کا کہنا تھا کہ افسران بالا کی غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن وغیرہ کی سمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اور دوٹوک ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹرز سرکل اقبال خان بلوچ کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ شہیدمریداکبر فہیم ممتازخان نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ٹانک جنڈولہ روڈ بالمقابل قبرستان بحد مزیانی کورونہ کے مقام پر ایک مشکوک ڈالہ ڈاٹسن رجسٹریشن نمبر NLI/134 کندر سے لوڈشدہ پائی جاکر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے بدریافت اپنا نام سخی زمان ولد اطلس خان قوم مروت سکنہ گنڈی خانخیل علاقہ تھانہ نورنگ جبکہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام رحمت اللہ ولد ابراہیم قوم مروت سکنہ دلوخیل ضلع لکیمروت بتلائے شک کی بناء پر ڈاٹسن سے بہ امداد نفری کندر اتارے جاکر ڈاٹسن کے باڈی میں 14 گٹو کارتوسوں سے بھرے ہوئے نکلے جو شمار کرنے پر مختلف بور کے ٹوٹل 33000 کارتوس برآمد ہوئے۔ دونوں ملزمان بالا کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ان کیخلاف تھانہ SMA میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔