چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ، حسن علی ٹیم سے باہر لیکن کیوں ؟ جانئے

لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں فاسٹ باولر کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں 16 رکنی سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ، ٹیم میں نائب کپتان بابر اعظم، فخر زمان، عثمان شنواری ، آصف علی ، عماد وسیم، امام الحق ،محمد عامر ، محمد نواز ، عابد علی ، محمد رضوان ، وہاب ریاض ، افتخار احمد ، حارث سہیل ، محمد حسین اور شاداب خان شامل ہیں ۔مصباح الحق کا کہناتھا کہ فٹنس کے مسائل کے باعث حسن علی کو منتخب نہیں کیا گیاہے ،ان کا کہناتھا کہ شعیب ملک ون ڈے سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن علی کو کمر میں تکلیف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں