• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مریم نواز کی طبیعت ناساز، کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیا

Mar 28, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہوں نے چار روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروا لیاگیاہے جس کی رپورٹ کاانتظار کیا جارہا ہے۔

ترجمان ن لیگ کاکہناہے کہ ڈاکٹروں نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے،مریم نواز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔