اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس سے 41 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھےجس کے بعد اموات کی کل تعداد 14 ہزار 256 ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں 2 لاکھ 15 ہزار 227، سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 889،بلوچستان میں 19 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں 85 ہزار 531، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 10، اسلام آباد میں 56 ہزار 450 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔