• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت بمقابلہ انگلینڈ، تیسرے سنسنی خیز ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

Mar 29, 2021

پونے(نمائندہ خصوصی)بھارت نے تیسرے اور فائنل ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دیدی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 322 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی ٹیم 330 رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہیں اور اسکی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں۔تاہم آل راؤنڈ ر سیم کرن کی شاندار اننگز میچ کو آخری اوور تک لے گئی۔ آخری اوور میں جیت کے لیے انگلینڈ کو 14 رنز درکار تھے تاہم انگلینڈ ٹیم صرف چھ رنز بناسکی۔سیم کرن 83 گیندوں پر 95 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ میلان50،لائم لونگ سٹون 36، بین سٹوکس 35اور معین علی 29 رنزبناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے چار جبکہ بھونیشور کمار نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.2 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے تھے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت78،شیکھر دھون 67، ہاردیک پانڈیا 64اور روہت شرما 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ نے تین، عادل رشید نے دو جبکہ سیم کرن،ٹوپلی،بین سٹوکس،معین علی اور لائم لونگ سٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو تین ایک،ٹی 20 سیریز میں تین دو جبکہ ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی ہے۔