• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چینی سکینڈل : جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین ، علی ترین اور داماد کیخلاف مقدمہ درج

Mar 31, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے نے چینی سکینڈل میں جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او جہانگیر ترین ، علی ترین اور داماد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ بند فیکٹری میں پیسے لگا کر 3 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی ،ایف آئی آر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی ،خوردبرداوردھوکادہی کاالزام لگایا گیاہے ۔

متن میں کہاگیاہے کہ جہانگیر ترین نے جعلسازی سے 3 ارب 14 کروڑبند کمپنی کو منتقل کئے ،2011-12میں تین ارب سے زائدرقم فاروقی پلپ لمیٹڈکمپنی کو منتقل کی ۔ایف آئی آر میں الزام عائدکیاگیاہے کہ 2011-12 میں جہانگیر ترین اور اہلخانہ نے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدے۔نامزد افراد نے جائیدادوں کیلئے 70لاکھ ڈالرسے زائد رقم بیرون ملک منتقل کی۔