• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیفا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا تنازعہ، صوبائی وزیر کھیل پنجاب بھی میدان میں آگئے

Apr 1, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن تنازع کےحل کے لیے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی فیفا کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن سےپہلے فریقین کومسئلہ کےحل پرآمادہ کرلیاجائے۔فریقین میں لڑائی اورنارملائزیشن کمیٹی کےدائرہ اختیارمیں مداخلت مناسب نہیں ہے۔فیفاکی گائیڈ لائن کےمطابق تنازع کےحل کیلئےاپناکرداراداکروں گا۔فیفاکی جانب سےپاکستان کی رکنیت معطل ہونےسےملک کی بدنامی ہوگی جو کسی بھی صورت قبول نہیں۔