لاہور(نمائندہ خصوصی)ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی اور لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے 80 سال سے زائد عمر کے افرا د کو ان کے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کافیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ’ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دیکھتے ہوئے چلنے پھرنے سے معذور افراد اور 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو ان کے گھر پر ویکسین لگانے کی سہولت کل سےشروع کی جا رہی ہے۔شہری 1033 ہیلپ لائن پر کال کر کے موبائل ویکسینیشن سروس سےفائدہ اٹھا سکتےہیں۔‘
لاہور سمیت پنجاب کے چار بڑے شہروں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
